تحریک انصاف نے کراچی بند کرانا شروع کر دیا، معمولات زندگی متاثر، پولیس کا لاٹھی چارج

PTI Protest

PTI Protest

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے کراچی بند کرانا شروع کر دیا، شاہراہ فیصل پر مختلف مقامات پر احتجاج، سٹار گیٹ پر ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی۔

نرسری کے مقام پر پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا، راشد منہاس روڈ پر ٹریفک بحال کر دی گئی۔

کئی نجی سکولوں سے بچوں کو واپس بھیج دیا گیا، پبلک ٹرانسپورٹ کم ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، متبادل راستوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔