نیو یارک (جیوڈیسک) کانگریس کے ملازمین نے اپنا کام چھوڑ کر کانگریس کی عمارت کی سیڑھیوں پر ایرک گارنر اور مایئکل براؤن کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا۔
انہوں نے ہاتھ ہوا میں بلند کر کے احتجاج کیا۔ سینیٹ کے چیپلن ڈاکٹر بیری بلیک نے احتجاج سے پہلے امن کے لئے دعا کی۔
ایرک اور مایئکل کے مبینہ قاتل سفید فام پولیس اہلکاروں کو گرینڈ جیوری کی جانب سے الزام سے بری کرنے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔