محفوظ الیون نے ینگ تغلق کو ٹھکانے لگا کر ٹورنامنٹ سے آئوٹ کر دیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آل کراچی شہید ہارون یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ معروف اسپورٹس آرگنائزر اور عثمان آباد یونین فٹ بال کلب کے روح رواں مشتاق احمد راجپوت مرحوم کے صاحبزادے ضمیر احمد کی قیادت میں عثمان آباد یونین نے ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم ماری پور بلوچ کو پنالٹی ککس پر 3-0سے شکست دیکر پر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی وقت مقررہ تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا پنالٹی ککس پر عثمان آباد یونین کے عمران ،طارق اور با بر نے درست نشانہ بازی کی جبکہ ماری پور بلوچ کے کوئی بھی کھلاڑی پنالٹی ککس پر گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے کھیل کی خاص بات عثمان آباد کے گول کیپر کا عمدہ کھیل تھا جنہوں نے ماری پور بلوچ کے کسی بھی کھلاڑی کو گول اسکور کرنے نہ دیا۔

دوسرے اہم میچ میں محفوظ الیون ملیر نے ینگ تغلق لیاری کو سخت مقابلے کے بعد 2-1سے شکست دیدی فاتح ٹیم کے ذاہد انیس اور اختر شاد جبکہ ینگ تغلق کے الہی بخش ہی گول کرنے میں کامیاب رہے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض جاوید بنگش،نصیر عمر بلوچ ،میر افضل ،عبدالکریم ،فرید خان اور پرویز خان نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر کوچ محمد اقبال اور زاہد اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔

 All Karachi Saheed Haroon Football Tornament

All Karachi Saheed Haroon Football Tornament