روس اور بھارت میں جوہری ری ایکٹر سمیت 20 معاہدے طے پا گئے

Russia and India

Russia and India

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت اور روس کے درمیان جوہری ری ایکٹر لگانے سمیت 20 معاہدے طے پا گئے، بھارت اور روس کے درمیان معاہدوں پر دستخط کی تقریب، حیدر آباد ہائوس میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں روسی صدر پوٹن اور بھارتی وزیراعظم شریک تھے۔ ایٹمی توانائی، تیل کی تلاش اور فوجی تربیت کے منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط ہوئے، بھارتی وزیراعظم مودی نے روس کی جدید ترین ہیلی کاپٹر بھارت میں تیار کرنیکی پیشکش کی۔

انہوں نے بتایا کہ روس بھارت میں 10 ایٹمی ری ایکٹرز لگائے گا، روسی صدر پوٹن نے کہا کہ اگلے سال گجرات میں روس بڑا انڈسٹریل پلانٹ لگائے گا، روس بھارت کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدے پر مذاکرات کررہا ہے، جیٹ فائٹرز اور ٹرانسپورٹ طیارے بھی بنائے جائیں گے۔