بھارت مقبوضہ کشمیر میں ڈھونگ انتخابات کے ذریعے رائے شماری کا راستہ نہیں روک سکتا، محمد اکرم

Polling

Polling

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھارت مقبوضہ کشمیر میں ڈھونگ انتخابات کے ذریعے رائے شماری کا راستہ نہیں روک سکتا کشمیریوں نے نام نہاد انتخابات کا مکمل بائیکات کر کے بھارتی سازش ناکام بنا دی اور دنیا پر واضح کر دیا کہ کشمیری رائے شماری کے علاوہ کسی نام نہاد انتخابات کو تسلیم نہیں کرتے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سٹی بھمبر کے صدر چوہدری محمد اکرم عرف پپو جٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں الیکشن کا جعلی ڈرامہ رچا رہا ہے جس کو کشمیری قوم نے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے 8 لاکھ فوج کے سائے تلے الیکشن نہیں بھارت عرصہ دراز سے سلیکشن کر رہا ہے جس کو کشمیری قوم ہر مرتبہ احتجاج اور بائیکاٹ کے ذریعے مسترد کرتی چلی آ رہی ہے۔

حالات اور واقعات کی روشنی میں دیکھا جائے تو یہ صاف نظر آ رہا ہے کہ آخر کار بھارت کو کشمیری قوم کو رائے شماری دینا ہو گی انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر علاقائی تنازعہ نہیں بلکہ دو کروڑ انسانوں کی عزت و ناموس کا مسئلہ ہے بھارت کی مسلسل ہٹ دھرمی کی وجہ سے پورا جنوبی ایشیا بارود کے ڈھیر پر کھڑا ہے۔

پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں کسی بھی وقت جنگ کی آگ بھڑک سکتی ہے جس سے پوری دنیا کا امن تباہ ہونے کا اندیشہ ہے انہوں نے کہا کہ لاکھوں شہداء کانوں رنگ لائے گا اور کشمیریوں کو آزادی نصیب ہو گی۔