ملالہ یوسف زئی نے پاکستانی طلباء و طالبات کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ عبدالرشید میمن

Malala Yousafzai

Malala Yousafzai

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملالہ یوسف زئی نے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ،پوری قوم کو پاکستان کی اس بہادر بیٹی پر ناز ہے یہ بات انگلش لنگویج کیفے ملیر کھو کھرآپار کے روح رواں عبدالرشید میمن نے پاکستان کی بیٹی ملا لہ یوسف زئی کو عالمی اعزاز نوبل انعام ملنے پر اپنے ایک بیان میں کہی۔

انہوں نے کہاکہ ملا لہ یوسف زئی نے پوری دنیا میں طالب علموں کو نہ صرف جینے کی راہ دکھائی بلکہ تعلیم کی اہمیت کو اُجاگر کیا پاکستان کی اس قابل فخر بیٹی نے اپنی جدو جہد سے پاکستان طلباء و طالبات کو یہ پیغام ہے کہ تعلیم کے بغیر انسان کی زندگی ادھوری اور نامکمل ہے عبدالرشید میمن نے کہاکہ آج نوبل انعام یافتہ پاکستان کی بیٹی ملالہ یوسف زئی جس مقام پر کھڑی ہے اس کی وجہ تعلیم ہے جس کو حاصل کرنے اور اسے پھیلانے کے کے لئے قوم کی اس بہادر بیٹی نے اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں کی کیو نکہ انسان کے پاس سب سے قیمتی سرمایہ انسان کی جان ہے اور جو جان کی بازی لگا نا جانتے ہوں۔

منزل ان کو ڈھونڈ لیتی ہے اور یہی سب کچھ ہماری بہادر بیٹی ملالہ یوسف زئی کے ساتھ زندگی میں پیش آیا اس بہادر بیٹی نے کم عمری میں اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر علم کے حصول اور علم کے فروغ کے لئے سرگرداں رہی اور اس کم عمری میں اس بہادر بیٹی نے علم کے فروغ کے لئے جو کام کیا ہے وہ پوری دنیا کے طالب علموں کے لئے قابل تقلید ہے آج دنیا کے بڑے بڑے اسکالر ،پروفیسر ،ڈاکٹر ،وکیل اور دیگر شعبہ جات کے ماہرین پاکستان کی اس بہادر بیٹی ملالہ یوسف زئی کی بات سننے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔

اس موقع پر انگلش لنگویج کیفے کے سنیئر استاد ارشد یوسف نے ملالہ یوسف زئی کو عالمی اعزاز ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ آج پوری دنیا میں پاکستان کا نام فخر سے بلند کرنے کے لئے صرف ملالہ کو یاد کیا جارہا ہے انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ 10دسمبر جس دن ملالہ یوسف زئی کو عالمی اعزاز نوبل انعام سے نواز گیا اس دن کو ملا لہ ڈے کے حوالے سے ہر سال منانے کا اعلان کیا جائے تاکہ آنے والی نسلوں کو یہ پتہ چلے کہ اس دن قوم کی ایک کمسن بیٹی پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

ارشد یوسف نے بحریہ ٹائون کے روح رواں ملک ریاض سے اپیل کی ہے کہ ملک کے چاروں صوبوں میں ملالہ یوسف زئی کے نام سے یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کریں اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے طلباء و طالبات سے کہاکہ وہ ملالہ یوسف زئی کی جد وجہد کو قابل تقلید بنا تے ہوئے حصول علم اور فروغ علم کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لائیں۔