پیرمحل کی خبریں 12/12/2014

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پراسرار بیماری سے 18 جانوروں کی ہلاکت کی خبریں میڈیا پر نشر ہو نے پر وزیر اعلیٰ پنجاب میا ں محمد شہباز شریف نے نوٹس لے لیا ایڈیشنل صوبائی سیکرٹری متاثرہ گائوں میں پہنچ گئے اہل دیہہ سے بیماری کے حوالے سے تفصیلات معلوم کیں، اور اپنی نگرانی میںگائوں میں سپرے اور ویکنشین کروارہے ہیں تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 334گ ب میں پراسرار بیماری کی وجہ سے صحت مند جانور اچانک نیچے گرجاتا ہے اور کسی بھی بیماری و علامات کے بغیر منٹوں میں موت کے منہ میں چلا جاتا ہے میڈیا پر نشر ہو نے پر وزیر اعلیٰ پنجاب میا ں محمد شہباز شریف نے فوری نوٹس لے کر ایڈیشنل صوبائی سیکرٹری لائیو سٹاک عاشق حسین ڈوگر کی سر براہی میں ڈاکٹر غلام محمد ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈوثیرن، ڈاکٹر محمد نواز ملک ڈپٹی ڈائریکٹرپنجاب diagnostic لیب لاہور ، ویٹرنیری ریسرچ انسٹیوٹ لاہور سے ڈاکٹر شاہد، ڈاکٹر محمود اقبال، ڈاکٹر فرحت اعوان، ڈاکٹر عباس شاہ، یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور سے پروفیسرڈاکٹرعامر غفور باجوہ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اعجاز، بشارت علی نے جانوروں کی موت کی وجہ کا پتہ لگانے کے لئے خون کے نمونے ، جسم کے مختلف حصوں کو اپنی اپنی لیبارٹریوں میں بھجوا دیا ہے ایڈیشنل سیکرٹری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے بتایا کہ جانوروں کی ہلاکت پر بہت افسوس ہے لیکن ہم پوری کوشش کررہے ہیںکہ اس بیماری کا جلد پتہ چلا یاجاسکے مرنے والے جانوروں کے جسم کے مختلف حصے،پانی اور چارہ کے نمونہ جات حاصل کرکے لیبارٹریوں کو بھجوادیے ہیں ،انہوں نے کہاکہ گائوں میں سپرے اور جانوروں کوویکسنیشن کروارہے ہیں اور ڈاکٹروں اور پروفیسروں کی ٹیمیں بھی موجود ہیں، انہوں نے کہاکہ جانور غریب لوگوں کے مرے ہیں میں اپنی رپورٹ میں اہل دیہہ کا مطالبہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے نوٹس میں دوں گا کہ متاثرہ لوگوں کی مالی امداد کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( میاںاسد حفیظ سے) تیز رفتار مزدا کی رکشہ کو ٹکر، رکشہ ڈرائیور جان بحق چار خواتین مسافر شدید زخمی تفصیل کے مطابق غوثیہ چوک پیرمحل میں تیز رفتار لوڈر مزد ڈالے نے سامنے سے موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر مارکردی جس کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور عامر ولد اسلام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ رکشہ میں سوار چارخواتین شدید زخمی ہو گئیں زخمیوںکو طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفرکردیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( میاںاسد حفیظ سے) نشہ آور انجیکشن گولیاں منشیات فروشی اور استعمال عروج پر، نوجوان نسل منشیات کی عادی ہو گئی ریلوے پھاٹک پیرمحل مکہ بلاک میں چل پھر کرنشہ آورانجیکشن فروخت کیے جارہے ہیں تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل اور تھانہ اروتی کے علاقہ واہگی اڈا، بھسی اڈا، سندھلیانوالی، اروتی سمیت شہر کے مختلف ریلوے پھاٹک، مکہ بلاک، لاری اڈا پیر، سول ہسپتال میں سرعام چل پھر کرنشہ آورانجیکشن فروخت کررہے ہیںجرم پیشہ عناصر بڑی دیدہ دلیری سے منشیات فروشی کا کام کافی عرصہ سے کر رہے ہیں ، ان افراد کو کئی بار پولیس نے گرفتار کیا اور پھر نامعلوم وجوہات کی بنا پر چھوڑ بھی دیا جس کی وجہ سے جرائم پیشہ لوگ بڑی جرات مندی سے یہ مکروہ دھندا شروع کئے ہوئے ہیں شہر اور گردونواح کے گائوں کے سینکڑوں بچے اور نوجوان اس لعنت میں گرفتار ہو چکے ہیں ، عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے نشہ آورانجیکشن فروخت کرنے والوں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Ashiq Hussain Visit

Ashiq Hussain Visit