لاہور (جیوڈیسک) حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے 971 ویں سالانہ عرس کے موقع پر حقوق اہلسنت محاذ کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم فیض گنج بخش منایا گیا۔ نماز فجر کے بعد داتا گنج بخش علی ہجویری کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
فیض گنج بخش سیمینارز منعقد کئے گئے جبکہ علما کرام نے جمعہ کے اجتماعات میں فیض گنج بخش کے موضوع پر خطابات کئے حقوق اہلسنت محاذ کے مرکزی امیر پیر شاہد حسین گردیزی، مولانا احمد شکیل ، علامہ مصطفی رضوی، مفتی احمد حسین نقشبندی، مولانا اقبال حسین شاہ، مولانا محمد یونس نورانی، علامہ محمد اشرف، مفتی دلنواز علوی، مولانا صدام حسین، علامہ مبارک علی رضوی اور دیگر نے سیمینارز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علی ہجویری کی برصغیر میں اسلام کی اشاعت، تبلیغ اور خدمت کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریعت مزارات پر ہونے والے ڈھول ڈھمکوں اور بھنگڑوں سمیت دیگر حرکات کی ہرگز اجازت نہیں دیتی، ایسی تمام حرکات کی مذمت کرتے ہیں۔