قصور: پولیس کارروائی، موٹر سائیکل چور گینگ کا سرغنہ گرفتار

Arrested

Arrested

قصور (جیوڈیسک) تھانہ منڈی عثمان والا پولیس نے موٹرسائیکل چور گینگ کے دو ارکان سرغنہ آصف عرف آسواور لطیف کو گرفتار کر کے ملزموں کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی چھ عدد موٹر سائیکلیں، 50 ہزار روپے اور دو پسٹل برآمد کرلیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی اوقصور جواد قمر نے گزشتہ روز بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈی پی اوقصورنے مزید بتایا کہ ملزم آصف عرف آسو اپنے ساتھی لطیف کے ساتھ ملکر منڈی عثمان والا اور کھڈیاں کے گردونواح کے سکول، مساجد، گھروں اور دکانوں کے باہر کھڑی موٹرسائیکلیں موقع پاکر چوری کرتے تھے۔

تھانہ عثمان والا پولیس نے ایس ایچ او طارق بشیر چیمہ کی سربراہی میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آصف عرف آسو موٹر سائیکل چور گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کر کے ملزموں کے قبضہ سے مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد کیا۔ دوران تفتیش ملزموں نے متعدد موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسروں و ملازمین کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے۔