کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کو ملک بھر کے غریب و متوسط طبقے کے عوام کے لیے حکومت کا خوش آئند اور مثبت اقدام قرار دیا ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے جاری مختلف بیانات میں الطاف حسین نے کہا کہ ملک بھر کے عوام بنیادی ضروریات زندگی کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے اور بیروزگاری کے سبب پریشان حال زندگی گزار رہے ہیں اور ایسے میں وزیراعظم نے پیٹرول کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرکے ملک کے غریب و مظلوم عوام کو عملی طور پر ریلیف فراہم کیا ہے۔
دوسری طرف ایم کیو ایم پنجاب کے صدرمیں عتیق سے ٹیلی فونک گفتگو میں الطاف حسین نے پنجاب کے تمام پارٹی کی تنظیم نوکی ہدایت کی ، متحدہ کے قائد نے گلگت بلتستان کا نگران وزیراعلیٰ نامزد ہونے پرشیر جہاں مبارکباد دی ہے اور کہا ہےکہ تمام سیاسی نمائندوں کو کو انتخاب لڑنے اور انتخابی مہم چلانے کایکساں موقع فراہم کیا جائے۔ الطاف حسین نے ایم کیو ایم کی علما کمیٹی کو بھی ہدایت جاری کی کہ شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر نکالے جانے والے جلوسوں ميں بھرپور شرکت کریں اور عوام بھی آپس میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھیں۔