امریکی وزیرخارجہ آئندہ سال پاکستان کا دورہ کریں گے

John Kerry

John Kerry

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری آئندہ سال پاکستان کا دورہ کریں گے، دورے کی تاریخوں کا اعلان چند ہفتوں بعد کیا جائے گا۔ ترجما ن امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ دورے کی تاریخ کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں بتایا جاسکتا۔ ترجمان جین ساکی نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ جان کیری کے دورے کی تاریخوں کا اعلان چند ہفتوں بعد کیا جائے گا۔