وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) گیپکو سب ڈویژن نمبر 1 کے زیراہتمام مقامی میرج ہال میں محفل ذکر حبیب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایکسیئن گیپکو طارق علی، ایس ڈی او انیس ہنجرا تھے۔
اس موقعہ پرچیئرمین ہائیڈرو لیبر یونین محمد رمضان،سنیئر وائس چیئرمین محمد صفدر،محمد آصف وائس چیئرمین، جنرل سیکرٹری افتخار احمد بٹ ،جوائنٹ سیکرٹری محمد حماد،لائن سپرنٹنڈنٹس محمداسلم، عزیز احمد ،فرخ ندیم ،محمد اشرف چیمہ ،حسنین علی،محمد عامر ،اکرم لودھی اور دیگر بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاری ندیم ،محمد اصغراور دیگر مقررین نے کہا کہ اسلام ایک آفاقی دین ہے جسکی تعلیمات تمام انسانیت کیلئے منبع رشدو ہدایت ہیں نبی اکرم کی آمد سے کفر وشرک کا خاتمہ ہوا۔
قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل کرکے ہی ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ہمیں چاہیے کہ ہم اللہ اور اْس کے رسول کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں نماز اور روزہ کے پابند رہیں تاکہ دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کریں انہوں نے کہا کہ ملک میںامن وامان کے قیام کیلئے قرآن وسنت کی تعلیمات کو عام کرنا ہوگا ۔محمد اشفاق بٹ نے کہا کہ حضور اکرم ۖکی سیرت مبارک زندگی کی تمام شعبوں میں مکمل رہنمائی فراہم کرتی ہے محبت رسول ہی مومن کا قیمتی سرمایہ ہے۔
واپڈا ملازمین نے سرور کائنات حضرت محمد مصطفی کی شان میں نعتیہ کلام بھی پیش کیا۔اس موقعہ پرچند روز قبل دوران کام کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے واپڈاملازم عبد الغفور کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت بھی کروائی گئی۔