مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 13/12/2014

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ن لیگی ایم این اے کی غنڈ گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہیڈماسٹر کے ساتھ بد تمیزی و بچوں پر تشدد ن لیگ کا گلو ازم ہے، ایم این اے سلمان حنیف نے تعلیم دشمنی کا ثبوت دیا ہے، پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، آل پاکستان مسلم لیگ اور مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کی طرف سے واقع کی بھر پور مذمت، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ن لیگی ایم این اے سلمان حنیف نے گورنمنٹ ہائی سکول لکھنیکے میں ہیڈ ماسٹر محمد سعید کو گالیاں دی، بد تمیزی کی اور غنڈوں کے ہمراہ بچوں پر تشدد کاکیا گیا، جس پر تحریک انصاف این اے 138کے رہنما حسن علی خان نے کہا کہ لاہور، فیصل آباد اور جہلم کے واقعات کے بعد ن لیگ کو سمجھ لینا چاہئے کہ قوم کیا سوچ رہی ہے، ن لیگ کو اب گلو بٹ سٹائل چھوڑنا پڑے گا، ٹیچر کے ساتھ غنڈا گردی کرکے یہ قوم کو کیا میسج دینا چاہتے ہیں اور بچوں کو کیا سیکھنا چاہتے ہیں۔ اب جبر کی سیاست نہیں چلے گی، عوامانہیں رد کر چکے ہیں ، تحریک انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی صدر وسیم عباس قادری نے کہا کہ ن لیگی ایم این اے سلمان حنیف سے ایم این اے شپ واپس لیکر ایک ماہ کیلئے جانوروں کو چارہ ڈالنے پر لگا دیا جائے تو اسے سکول اور استاد کی اہمیت کا علم ہو جائے گا،پاکستان پیپلزپارٹی حلقہ پی پی175کے سابقہ ٹکٹ ہولڈر سید طیب حسین رضوی ایڈووکیٹ نے کہا کہ اساتذہ نے پورے معاشرے کی تربیت کرنا ہوتی ہے، ان کی عزت ہر شخص پر فرض ہے، اساتذہ کے ساتھ بڑی زیادتی ہوئی ہے واقع کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ آل پاکستان مسلم لیگ قصورکے نائب صدر منیر احمد بھٹی نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف بادشاہ اور ان کے ایم این ایز شہزادے ہیں جو ملک میںغنڈا گردی کرتے پھرتے ہیں ان کے سامنے آئیں اور قانون کی کوئی حیثیت نہیں۔ مشرف دور میں کسی رکن اسمبلی کو غنڈا گردی کی جرات نہ تھی۔ مسلم لیگ ن قصور کے نائب صدر ملک خرم نصراللہ خاں نے کہا کہااگر سلمان حنیف نے بغیر کسی وجہ اساتذہ کے ساتھ زیادتی کی ہے تو بہت بڑا ظلم کیا ہے۔ تعلیم وزیر اعلی پنجاب کی پہلی ترجیح ہے اور وہ تعلیم پر ہمیشہ میر ٹ کی بات کرتے ہیں،سکول ٹیچر کو زدہ کوب کرنے کی مذمت کرتے ہیں ۔مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور کے صدر چوہدری کاشف نیاز نے کہا کہ سلمان حنیف نے سکول کے نظام اور استاد کے وقار کو مجروع کیا ہے، واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور کے سنیئر نائب صدر حاجی محمد سلیم شہزاد میئو نے کہا کہ ایم این اے سلمان حنیف نے ہیڈ ماسٹر کے ساتھ غنڈا گردی کرکے تعلیم دوستی کی بجائے تعلیم دشمنی کاثبوت دیا ہے، ایک استاد بچے کو پڑھا لکھا کر معاشرے کابا عزت شہری بناتا ہے اور وہ بڑا آدمی بن کر انہیں ہی اپنے غیض و غضب کا نشانہ بنائے تو اس سے بڑا ظلم اور کوئی نہیںہوسکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)رات چھوڑ جائو اللہ کرم کرے گا،جلالی پیر دم کیلئے آئی خاتون کو لیکر فرار، لاہور کا رہائشی اشتیاق اھمد دو سال سے اولاد کیلئے بیوی کو دم کروا رہا تھا،مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد میںبابا صادق عرف بابا جلالی پیر نے شادی شدہ خاتون اغواء کر لیا، لاہور کارہائشی اشتیاق احمد گزشتہ دو سال سے اولاد کیلئے بیوی کودم کروا رہا تھا کہ گزشتہ روز جلالی پیر نے کہاکہ اپنی بیوی کو رات چھوڑ جائو اللہ کرم کرے گا اور رات کو اشتیاق احمد کی بیوی سمیت موقع سے فرار ہو گیا، پولیس تھانہ مصطفی آبادنے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگارسابقہ چیئرمین یونین کونسل کھارا محمد شریف کی والدہ انتقال کر گئی، سیاسی و سماجی جاعتوں کے نمائندوںاور صحافیوں کی طرف سے اظہار افسوس، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل کھاراکے سابقہ چیئرمین و امیدوار برائے چیئرمین محمد شریف کی والدہ گزشتہ روزانتقال کر گئی جسے ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا، مرحومہ کی وفات پر سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں سے ورثہ سے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے مغرت کی دعا کی ہے۔

PTI Members

PTI Members