شارجہ (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈین براؤن لی اور اینٹون ڈیوسچ نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 103 رنز بنائے۔ 103 رنز کے مجموعی سکور پر نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ اس وقت گری جب ڈین براؤن لی 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 129 رنز پر اس وقت گری جب اینٹون ڈیوسچ 58 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ جس کے بعد کپتان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 70 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
محمد حفیظ پر پابندی بھی پاکستان کے لیے بدقسمتی کا نشان بن گئی پھر حارث سہیل سے بولنگ کا تجربہ کیا گیا جو کامیاب رہا۔ نوجوان بولر نے روس ٹیلر، لیتھم اور خطرناک بیٹسمین کورے اینڈرسن کا بستر گول کیا۔ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کو پہلی وکٹ کا نقصان ایک رن پر ہی اٹھانا پڑا جب احمد شہزاد صفر پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ٹیم کا سکور جب گیارہ تک پہنچا تو یونس خان بھی چلتے بنے۔ سابق کپتان کی تجربہ کاری صرف 6 رنز تک کام آ سکی۔ پھر اسد شفیق نے بھی پویلین جانے میں جلد دکھائی۔ مڈل آرڈر بیٹسمین ایک رن کا اضافہ کرکے بولڈ ہوگئے۔ اس کے بعد محمد حفیظ اور حارث سہیل نے وکٹ پر قدم جمائے۔ پروفیسر نے کیرئیر کی 22ویں نصف سنچری مکمل کی۔ پہلے ون ڈے کے ہیرو حارث سہیل 33 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد محمد حفیظ اور کپتان مصباح الحق نے جارحانہ بیٹنگ کی اور 34 ویں اوور میں سکور کو 163 تک پہنچا دیا۔ پانچویں آؤٹ ہونے والے بیٹسمین محمد حفیظ ہیں جو 76 رنز بنا کر میدان بدر ہوئے۔ ان کی اننگز میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ پاکستانی ٹیم کے دیگر نمایاں بیٹسمینوں میں مصباح الحق 47، سرفراز احمد 23، شاہد آفریدی 27، وہاب ریاض اور سہیل تنویر نے 14، 14 جبکہ محمد عرفان بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے۔
یوں پاکستان کی پوری ٹیم 48.3 اوورز میں 252 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ایم جے ہینری نے 4، مک کلینگن 3، اے ایف ملنے 2 جبکہ اینڈرسن نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔