اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری نے واضح کیا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے مابین کل ہونے والے مذاکرات ملتوی ہو گئے ہیں۔
اسد عمر اتوار کو حکومتی نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے دوران مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے پر غور کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کیساتھ باضابطہ مذاکرات کا اگلا دور منگل کو ہو گا۔
شاہ محمود قریشی کی مصروفیت کے باعث حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات اتوار کو نہیں ہو سکتے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف پیر کو لاہور میں احتجاج کرے گی۔