نواز لیگ مجاہد اول کا چورہ شدہ مال ہے، سردار عتیق احمد

Sardar Atiq Ahmed Khan

Sardar Atiq Ahmed Khan

مظفرآباد (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کا آزاد کشمیر میں کوئی وجود نہیں ہے، جنہوں نے نواز لیگ کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے وہ مجاہد اول کاچوری شدہ مال ہے، مسروقہ مال مل جائے گا اگر مال کم نکلا تومارکیٹ ریٹ پر اٹھائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹھیریاں حلقہ نمبرچار میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کشمیریوں کے خون سے غداری نہیں کرنے دے گی ٗ آزاد کشمیر میں اپوزیشن مسلم کانفرنس ہے نواز اور پیپلزپارٹی ایک ہی لیگ ہیں دونوں ایک دوسرے کو بچانے اور پنجاب میں پیپلزپارٹی نواز کو سپورٹ کررہی ہے، ہم کسی کے سامنے جھکنے والے نہیں۔