جے یوآئی کا خالد سومرو کے قاتلوں کو سامنے لانے کا مطالبہ

JUI Protest

JUI Protest

کندھ کوٹ (جیوڈیسک) سکھر میں ڈاکٹر خالد محمود سو مرو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف جے یو آئی اور جے ٹی آئی کے سیکڑو ں کارکنان کی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کے شرکا کی جانب سے ملزمان کو منظر عام پرلا نے کا مطالبہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکر یٹری ڈاکٹر خالد محمود سو مرو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف جے یو آئی اور جے ٹی آئی کے سیکڑوں کا رکنان نے سکھر کے مدرسے منزل گا ہ سے جے یو آئی کے صوبائی ترجمان مو لانا عبد الحق مہر، عبید اللہ بھٹو، جے ٹی آئی کے عبداللہ حمادی و دیگر رہنمائوں کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکا لی اور پریس کلب کے سامنے پہنچ کر دھرنا دیا اور نعرے با زی کی، اس مو قع پرجے یو آئی کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جئے سندھ قومی محاذ کے کارکنان نے غلام مصطفی ٰ پھلپو ٹو اور جما عت اسلامی کے کا رکنان نے ضلعی امیر مو لانا حزب اللہ جکھرو کے ہمراہ احتجاج میں شر کت کی

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ سکھر پو لیس ملزمان کی گرفتاری کے حوا لے سے روز نت نئے دعوے کر رہی ہے مگر ان کے قاتلوں کو منظر عام پر نہیں لا یا گیا ہے جس سے لگتا ہے کہ پو لیس نے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا ہے، انہوں نے کہا کہ قاتلوں کو منظر عام پر نہ لا یا گیا تو جے یو آئی ملک بھر میں اپنے احتجاج کا دائرہ وسیع کر دے گی۔دریں اثنا کندھ کوٹ میں جمعیت علمائے اسلام یوسی 3 کی جانب سے سابق سینیٹر شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتلوں کو ظاہر نہ کرنے پر حکومت سندھ کیخلاف امیر مولانا محمد ابراہیم خاکی، مولانا محمد فردوس جمال چاچڑ، قاضی فضل اللہ چاچڑ و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا، مظاہرین نے گھنٹہ گھر چوک پر دھرنادیا جس سے نصف گھنٹے تک روڈ بلاک ہوگیا۔