چلڈرن اسپتال لاڑکانہ میں 5 بچے آکسیجن نہ ملنے سے جاں بحق

Larkana

Larkana

لاڑکانہ (جیوڈیسک) چلڈرن اسپتال لاڑکانہ میں 4 نومولود بچوں سمیت 5بچے آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

اسپتال ذرائع کہتے ہیں کہ بچوں کی اموات آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے ہوئیں۔ ایم ایس ڈاکٹر صفی اللہ کا کہنا ہے کہ چلڈرن اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں آکسیجن موجود ہے۔ قبل ازوقت پیدا ہونے والا ایک نومولود کا انتقال ہوا جو معمول کی بات ہے۔