آئی سی سی کا دہرا معیار، مصباح کو غیر مناسب روئیے پر جرمانہ، کیوی بائولر کو صرف وارننگ

Misbah-ul-Haq

Misbah-ul-Haq

شارجہ (جیوڈیسک) آئی سی سی کے دہرے معیار کی زد میں ایک بار پھر پاکستانی کرکٹرز آ گئے، قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق پر غیر مناسب رویہ اختیار کرنے پر جرمانہ عائد ہوا لیکن کیوی بائولر کو اسی غلطی پر تحریری وارننگ جاری ہوئی۔

دبئی میں آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں مصباح الحق پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد ہوا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان نے آؤٹ ہونے پر امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا جس پر انہیں میچ فیس کا 15 فیصد جرمانے کا سامنا ہوا۔

اسی میچ میں نیوزی لینڈ کے بولر ایڈم ملنے نے بھی شاہد آفریدی کو آؤٹ کرنے کے بعد نامناسب زبان استعمال کی لیکن کیوی بائولر کو صرف تحریری تنبیہ دیکر چھوڑ دیا گیا۔