لاہور (جیوڈیسک) مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے بند ہونے والے دروازے پاکستان اے اور کینیا کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ سے کھل گئے ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جار ہے میچ میں پاکستان اے کے کپتان فواد عالم نے ٹاس جیت مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تاہم پاکستان کے بالنگ اٹیک کے سامنے کینیا کے کھلاڑی ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم 167 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
کینیا کی جانب سے گردیپ سنگھ نے 55 اور نیلسن اوڈہیامبو نے 44 رنز اسکور کئے جب کہ پاکستان کی جانب محمد طلحہٰ اور رضا حسن نے 4،4 اور شاہ زیب احمد نے 2 وکٹ حاصل کئے۔
واضح رہے کہ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد کسی بھی بین الاقوامی کرکٹ ٹیم کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے اور اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔