بھارت کے روس کے ساتھ دفاعی معاہدوں پر امریکہ کا اظہار ناراضی

United States

United States

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کے بارے میں پاکستان سے مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ پاکستان افغان امن عمل کا حصہ ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین پساکی نے صحافیوں کیساتھ بات چیت کی۔

مزید تفصیل کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ افغانستان میں کوئی بھی مفاہمتی عمل وہاں کے عوام اور حکومت سے بات چیت اور ان کی قیادت میں ہو گا تاہم انہوں نے کہا کہ یقیناً پاکستان بھی افغان امن عمل کا اہم حصہ ہے یہی وجہ ہے کہ ہم افغان سکیورٹی امن و استحکام اور ملک کے مستقبل بارے پاکستان کیساتھ بھی مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں القاعدہ رہنما کی ہلاکت بارے ابھی کوئی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔ امریکہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستانی حکومت کیساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

دریں اثناء روس کے ساتھ بھارت کے حالیہ معاہدوں پر امریکہ نے اظہار ناراضی کرتے ہوئے کہا بھارت کا روس کے ساتھ ماضی جیسے دفاعی اور ایٹمی معاہدے کرنے کا یہ وقت نہیں۔