کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلقہ علویہ القادریہ کے سربراہ اور سجادہ نشین درگاہ شاہ جیلانی سید خورشید الحسن شاہ جیلانی نے کہا ہے کہ مولائے کائنات نے دہر میں شجر ولائت سے وہ اُجالا کیا جس کی کرنیں کہیں داتا گنج بخش کہیں شیخ البغداد کہیں معین الدین چشتی تو کہیں عبداللہ شاہ اصحابی اور کہیں نوری شاہ بابا تو کہیں جیلانی چاند پوری کی صورت میں پھوٹیں آج جب ہم فلک ولائت پر نظر ڈالتے ہیں تو ہر ولی میں علی کی معرفت اور ان کا سلیقہ دکھائی دیتا ہے۔ان خیالات کا اظہار حلقہ علویہ القادریہ کے سربراہ اور سجادہ نشین درگاہ شاہ جیلانی سید خورشید الحسن شاہ جیلانی نے خلیفہ شبیر احمد کی رہائش گاہ منعقدہ گیارہویں شریف کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر محفل کے میزبان خلیفہ شبیر احمد، خلفاء سید اظہر علی علوی القادری، عبدالحفیظ علوی القادری ،انور علوی القادری ،منور علی القادری اور مشرف علوی القادری بھی موجود تھے محفل سے اپنے خطاب میں حلقہ علویہ القادریہ کے سربراہ اور سجادہ نشین درگاہ شاہ جیلانی سید خورشید الحسن شاہ جیلانی نے مزید کہا کہ گیارہویں شریف کی محافل بھی دراصل ذکر مولائے کائنات کا ایک ذریعہ ہے جو تاقیامت جاری و ساری رہیگا ان محافل کی فیوض و برکات عقیدت مندوں کے گھروں کا روبار ،لین دین ،حسن اخلاق میں دکھائی دیتے ہیں۔