دو اضلاع کو ملانے والی کوٹ مٹھن نشتر گھاٹ کے مقام پر عارضی اسٹیل بیراج کا افتتاح

کوٹ مٹھن (بیورو چیف۔نامہ نگار) دو اضلاع کو ملانے والی کوٹ مٹھن نشتر گھاٹ کے مقام پر عارضی اسٹیل بیراج کا افتتاح مقامی ایم پی اے مسلم لیگ (ن) اور ڈی سی او راجن پور نے کیا، اسٹیل بیراج ضلع راجن پور اور رحیم یارخان کی عوام کے لئے یہ سفری سہولت جون 2015 تک میسر رہے گا۔

تفصیل کے مطابق پانچ دریائوں کے سنگم پر واقع کوٹ مٹھن میں آج پانچوںا سٹیل بیراج مکمل ہونے پر مقامی ایم اے مسلم لیگ (ن)سردار عاطف حسین مزاری اور ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے افتتاح کیا جس سے دونوںا ضلاع کی عوام میں سفری رابطہ شروع ہوگیا۔

اسٹیل بیراج منصوبہ جو کہ اس دفعہ چونسٹھ لاکھ روپے کی خطیر رقم سے مکمل ہواہے ۔عو امی رابطہ بحالی میں اہمیت کے حامل اس بیراج کے افتتاحی تقریب کے موقع پر لوک رقص جھومر کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

اس موقع پرلوگ خوشیاں مناتے رہے۔واضح رہے کہ نشتر گھاٹ کے مقام پر پختہ بے نظیر بیراج تاخیر کا شکار ہے جس سے دونوں اضلاع کی عوام کشتیوں پر سفر کرنے پر مجبور تھی۔عارضی اسٹیل بیراج کے چالو ہونے سے یہ سفر اب جون 2015 ء تک لوگوں کی آمدورفت کے لئے میسر رہے گا۔

Steel Barrage Inaugurated

Steel Barrage Inaugurated