کسی کو ابہام نہیں ہونا چائیے کہ پاکستان اپنا دفاع نہیں کر سکتا: دفتر خارجہ

Foreign Office

Foreign Office

اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں۔

بھارت کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات خطے میں امن کے لیے خطرہ ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کسی کو ابہام نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان اپنا دفاع نہیں کر سکتا۔

یاد رہے کہ بھارتی وزراء کی جانب سے پاکستان پر دہشتگردی کو فروغ دینے اور پاکستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے الزامات لگائے گئے تھے۔