اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں سے گزارش ہے کہ دھرنا سیاست سے فرصت ملے تو سپریم کورٹ کا فیصلہ غور سے پڑھیں۔
وزیر اطلاعات نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھی سپریم کورٹ کا فیصلہ غور سے پڑھیں اور اپنے وکلا کی مدد سے سمجھیں تاکہ انھیں معلوم ہو سکے کہ الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے صرف الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔ دھرنوں، سڑکوں اور احتجاجوں میں دھاندلی کے رونا رونے سے قانون ان کی کوئی مدد نہیں کرسکتا۔