داعش نے عراقی فوج کا ہیلی کاپٹر مار گرایا، دو پائیلٹ ہلاک

Daas

Daas

بغداد (جیوڈیسک) شام اور عراق میں سرگرم القاعدہ کی شدت پسند تنظیم داعش نے عراقی فوج کا ایک اور ہیلی کاپٹر مار گرایا۔ ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں پائیلٹ بھی مارے گئے۔

داعش نے ہیلی کاپٹر کو عراقی شہر سمارا میں نشانہ بنایا۔ داعش جنگجو گزشتہ تین ماہ میں تین ہیلی کاپٹر تباہ کر چکے ہیں۔ امریکا اور اتحادی فورسز جدید ہتھیاروں سے لیس داعش جنگجوئوں کو گزشتہ دو ماہ سے نشانہ بنا رہے ہیں تاہم انہیں کمزور نہیں کیا جا سکا۔