کراچی (جیوڈیسک) اداکارہ حنا دلپذیر خان نے کہا ہے کہ سستی شہرت کی متمنی نہیں ہوں محنت پر یقین رکھتی ہوں اور اپنے کام سے خود کو منوایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ساتھی فنکاروں کا بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے کام کرنا خوش آئند عمل ہے اور اپنے کام کی بنیاد پرجو بھی آگے بڑھتاہے خوشی ہوتی ہے، مجھے بہت سے دوستوں سے معلوم چلتا رہتا ہے۔
میں پاکستان سے بہت محبت کرتی ہوں اور ہمیشہ اپنے ملک کی عزت اور وقار کے لیے کام کرنا چاہتی ہوں جب بھی کبھی پڑوسی ملک بھارت سے آفر ہوئی اور مجھے ایسا لگا کہ اس میں میرے ملک اور عوام کی عزت میں اضافہ ہو گا تو ضرور جاوں گی۔ ایک سوال کے جواب میں حنا دلپذیر خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں تھیٹر اور ٹی وی ڈرامہ اب زور پکڑ چکا ہے اور اچھے لڑکے اور لڑکیاں ملک بھر سے ہماری انڈسٹری کو مل رہے ہیں مگر میں نئے آنے والوں سے کہوں گی کہ وہ شارٹ کٹ کے بجائے محنت پر یقین رکھیں انھیں منزل ضرور ملے گی۔