سارہ ولا کادورہ گجرات،ڈی سی او سے ملاقات،گرلز سکول کیلئے قطعہ اراضی دینے کا اعلان
گجرات(خصوصی رپورٹ) سپین کے صوبے کاتالونیہ کی ممبر پارلیمنٹ اور سپین کی امیگرنٹس دوست جماعت “آئی سی وی”کی رہنماء سارہ ولا ،فیڈریشن دل بائیس کے صدر سفیان یونس ،فیڈریشن کے سنیئر رہنماء اُوگو کولاچو، بلو شیر گروپ آف کمپنیز کے ڈائریکٹر اور میزبان وفد چوہدری یاسر عرفات وڑائچ،سماجی کارکن چوہدری شہزاد اکبر وڑائچ، طارق شیخ ایڈوکیٹ اوربی بی سی اپ ڈیٹ کے چیف ایڈیٹر مرزا ندیم بیگ نے گذشتہ روز گجرات شہر کا دورہ کیا۔گجرات میں وفد نے ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھ سے ملاقات کی۔اس موقع پر چوہدری خرم،عمر شہزاد گجر اور عارف علی عارف بھی موجود تھے۔ملاقات میں سارہ ولا نے بتایا کہ ہم پاکستان میں بچیوں کی تعلیم کا فروغ چاہتے ہیں اور اس ضمن میں ہمیں حکومت پاکستان اور لوکل انتظامیہ کا تعاون درکار ہے۔سفیان یونس اور یاسر عرفات نے ڈی سی او لیاقت علی چٹھ کی توجہ اس امر کی جانب دلائی کہ یورپ میں رہنے والے پاکستانیوں میں بڑی اکثریت کا تعلق ضلع گجرات سے ہے اور گجرات کی مقامی انتظامیہ کو انکے مسائل کیلئے آگے آنا چاہیے۔ڈی سی اوگجرات لیاقت چٹھ نے کہا کہ اگر کاتالونیہ گورنمنٹ پاکستان میں بچیوں کے کسی سکول کاقیام چاہتی ہے تو ہم اس کیلئے قطعہ اراضی کی فراہمی اور دیگر معاملات میں بھی تعاون کر نے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے علاقے میں تعلیمی شرح دیگر علاقوں کے مقابلے میں بہت بلند ہے۔انہوں نے سارہ ولا اور وفد کے دیگراراکین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کیلئے پاکستان کا دورہ کیا اور آپ کے ان جذبات کی قدر کرتے ہیں۔اس موقع پر ڈی سی اوگجرات لیاقت چٹھ نے سارہ ولا کو علاقے میں تعلیم کے بارے میں تحریری معلومات کی دستاویز بھی فراہم کی۔اس ملاقات کا اہتمام بلو شیر گروپ آف کمپنیز کے ڈائریکٹر اور میزبان وفد چوہدری یاسر عرفات وڑائچ،سماجی کارکن چوہدری شہزاد اکبر وڑائچ نے کیا تھا۔ ,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,, ,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,, سارہ ولا کا دورہ گجرات،ڈی پی او سے ملاقات،امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
گجرات (خصوصی رپورٹ)سپین کے صوبے کاتالونیہ کی ممبر پارلیمنٹ اور سپین کی امیگرنٹس دوست جماعت “آئی سی وی”کی رہنماء سارہ ولا ،فیڈریشن دل بائیس کے صدر سفیان یونس ،فیڈریشن کے سنیئر رہنماء اُوگو کولاچو، بلو شیر گروپ آف کمپنیز کے ڈائریکٹر اور میزبان وفد چوہدری یاسر عرفات وڑائچ،سماجی کارکن چوہدری شہزاد اکبر وڑائچ، طارق شیخ ایڈوکیٹ اوربی بی سی اپ ڈیٹ کے چیف ایڈیٹر مرزا ندیم بیگ نے گذشتہ روز گجرات میں ڈی پی او رائے اعجاز احمد سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چوہدری خرم،عمر شہزاد گجر اور عارف علی عارف بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران ڈی پی او نے بتایا کہ آبادی زیادہ ہے اور پولیس فورس کم ہے مگر اس کے باوجود ہم نے جرائم پر بڑی حد تک قابو پایا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سال میں چند ہزار کیس درج ہو تے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں اور ہم ان کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار رہتے ہیں اور فوری مدد کیلئے ہم نے ویب سائٹ قائم کر رکھی ہے اور اس پر ہم رہنمائی اور فوری مدد کیلئے موجود ہوتے ہیں مگر ابھی تک لوگوں میں ویب سائٹ کے استعمال اور آن لائن رپورٹ کا رحجان نہیں ہے۔سارہ ولا اور اُگو کولاچو نے ان سے علاقے میں امن وامان کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔جس پر ڈی پی او رائے اعجاز نے بتایا کہ ملک اور علاقے کی امن وامان کی صورتحال کے بارے میں بتایا کہ ہمیں بین الاقوامی طور پر جاری دہشت گردی کی جنگ کا سامنا ہے اور اس کی وجہ سے ملک میں بسااوقات دہشت گردی کے واقعات رونما ہو جاتے ہیں۔ اس ملاقات کا اہتمام بلو شیر گروپ آف کمپنیز کے ڈائریکٹر اور میزبان وفد چوہدری یاسر عرفات وڑائچ،سماجی کارکن چوہدری شہزاد اکبر وڑائچ نے کیا تھا۔ ,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,, ,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,, سارہ ولا کا اورسیز پاکستانیوں کے ہیلپ ڈیسک آفس کا دورہ
گجرات (خصوصی رپورٹ) سپین کے صوبے کاتالونیہ کی ممبر پارلیمنٹ اور سپین کی امیگرنٹس دوست جماعت “آئی سی وی”کی رہنماء سارہ ولا ،فیڈریشن دل بائیس کے صدر سفیان یونس ،فیڈریشن کے سنیئر رہنماء اُوگو کولاچو، بلو شیر گروپ آف کمپنیز کے ڈائریکٹر اور میزبان وفد چوہدری یاسر عرفات وڑائچ،سماجی کارکن چوہدری شہزاد اکبر وڑائچ، طارق شیخ ایڈوکیٹ اوربی بی سی اپ ڈیٹ کے چیف ایڈیٹر مرزا ندیم بیگ نے گزشتہ روز جب ڈی پی او آفس میں ڈی پی او رائے اعجاز احمد سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران ڈی پی او رائے اعجاز احمدنے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے قانونی مسائل اور اس ضمن میں مدد کیلئے ہم نے اوورسیز ہیلپ ڈیسک قائم کیا ہواہے اور یہ آفس ون ونڈو کے طور پر کام کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گجرات کے رہائشی اورسیز پاکستانیوں کو اس ہیلپ ڈیسک کی سہولت سے بیحد فائدہ ہے۔ ڈی پی او رائے اعجاز احمدنے وفد کو آفس کا دورہ کرایا اور اس ضمن میں قائم ویب سائٹ بھی متعارف کرائی اور تفصیل سے آگاہ کیا کہ کیسے اس ویب سائٹ پر ای انفرمیشن بھی دی جاسکتی ہے۔ اس موقع پر چوہدری خرم،چوہدری ناصر شیر وڑائچ ،عمر شہزاد گجر اور عارف علی عارف بھی موجود تھے۔ ,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,, ,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,, سارہ ولا کا گجرات شہر میں ریسکیو 15آفس کا دورہ
گجرات (خصوصی رپورٹ) سپین کے صوبے کاتالونیہ کی ممبر پارلیمنٹ اور سپین کی امیگرنٹس دوست جماعت “آئی سی وی”کی رہنماء سارہ ولا ،فیڈریشن دل بائیس کے صدر سفیان یونس ،فیڈریشن کے سنیئر رہنماء اُوگو کولاچو، بلو شیر گروپ آف کمپنیز کے ڈائریکٹر اور میزبان وفد چوہدری یاسر عرفات وڑائچ،سماجی کارکن چوہدری شہزاد اکبر وڑائچ، طارق شیخ ایڈوکیٹ اوربی بی سی اپ ڈیٹ کے چیف ایڈیٹر مرزا ندیم بیگ نے گزشتہ روزگجرات شہر میں واقع ریسکیو 15آفس کا دورہ کیا۔دورے کے دوران مہمانوں کو شہر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کے بارے میں بتایا کہ ہم کس طرح سے ان کیمروں کی مدد سےجرائم کو کنٹرول کرتے ہیں۔اس موقع پر مہمانوں کو مزید بتایا گیا کہ شہر گجرات میں سیکورٹی کے حوالے سے59کیمرے نصب ہیں اور مستقبل میں شہر میں ایک ہزار مزید کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ ,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,, ,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,, چوہدری یاسر وڑائچ کا سارہ ولا اور دیگر مہمانوں کے اعزازمیں ظہرانہ
گجرات(خصوصی رپورٹ) بلو شیر گروپ آف کمپنیز کے ڈائریکٹر اور میزبان وفد چوہدری یاسر عرفات وڑائچ نے سپین کے صوبے کاتالونیہ کی ممبر پارلیمنٹ اور سپین کی امیگرنٹس دوست جماعت “آئی سی وی”کی رہنماء سارہ ولا ،فیڈریشن دل بائیس کے صدر سفیان یونس ،فیڈریشن کے سنیئر رہنماء اُوگو کولاچو ،سماجی کارکن چوہدری شہزاد اکبر وڑائچ، طارق شیخ ایڈوکیٹ اوربی بی سی اپ ڈیٹ کے چیف ایڈیٹر مرزا ندیم بیگ کے دیگر افراد کے اعزا ز میں گجرات کے معروف ریسٹورنٹ “کنارا”پر ظہرانہ دیا۔جس میں عمر شہزاد گجر،چوہدری خرم ،عثمان منظوردھدرا،ملک سرفراز،خرم بٹ،عاطف بٹ،ذیشان گوندل،عثمان گجراتی،عثمان بیگ،ناصر وسیم،امتیاز چیمہ،عرفان بشیر ایڈوکیٹ،میر طفیل،سنیئر اور معروف صحافی اعجاز پیارا،وقاص مرزا،راجہ تقی،مرید حسین،عبداللہ،ندیم بٹ اور دیگر بھی شریک تھے۔ ,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,, ,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,, سارہ ولا کی قیادت میں وفد کا بلو شیر گروپ آف کمپنیزکے خوجیانوالی میں ڈیرے کا دورہ
گجرات(خصوصی رپورٹ)سپین کے صوبے کاتالونیہ کی ممبر پارلیمنٹ اور سپین کی امیگرنٹس دوست جماعت “آئی سی وی”کی رہنماء سارہ ولا ،فیڈریشن دل بائیس کے صدر سفیان یونس ،فیڈریشن کے سنیئر رہنماء اُوگو کولاچو ، بلو شیر گروپ آف کمپنیز کے ڈائریکٹر اور میزبان وفد چوہدری یاسر عرفات وڑائچ،سماجی کارکن چوہدری شہزاد اکبر وڑائچ، طارق شیخ ایڈوکیٹ اوربی بی سی اپ ڈیٹ کے چیف ایڈیٹر مرزا ندیم بیگ کے دیگر افرادنے گجرات کے نواحی علاقے خوجیانوالی میں بلو شیر گروپ آف کمپنیز کے ڈیرے کا دورہ کیا۔مہمانوں کو چوہدری شیر محمد وڑائچ،احسان اللہ نمبردار،نجیب اللہ نمبردار،میاں حیات محمد،چوہدری نصیر ،ماسٹر خورشید،چوہدری ریاض اور دیگر نے خوش آمدید کہا۔مہانوں کی آمد پر ڈھول بجائے گئے اور پھولوں کی بارش کی گئی۔اپنے پرتپاک استقبال پر سارہ ولا ،اوگوکولاچو اور سفیان یونس نے میزبانوں کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا۔اس موقع پر چوہدری شیر محمد وڑائچ نے مہمانو ں کو گفٹ بھی دئیے۔اس کے سارہ ولا نے گجرات میں بلو شیر گروپ آف کمپنیز کے ڈائریکٹر اور میزبان وفد چوہدری یاسر عرفات وڑائچ کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور اہلخانہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر بھی مہانوں کو تحفے دئیے گئے۔آخر میں تمام مہمانوں کی تواضع مشروبات اور دیگر لوازمات سے کی گئی۔ ,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,, ,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,, وفد کا خوجیانوالی میں گرلز سکول کا دورہ، سارہ ولا طالبات سے گھل مل گئیں
گجرات(خصوصی رپورٹ) سپین کے صوبے کاتالونیہ کی ممبر پارلیمنٹ اور سپین کی امیگرنٹس دوست جماعت “آئی سی وی”کی رہنماء سارہ ولا ،فیڈریشن دل بائیس کے صدر سفیان یونس ،فیڈریشن کے سنیئر رہنماء اُوگو کولاچو ، بلو شیر گروپ آف کمپنیز کے ڈائریکٹر اور میزبان وفد چوہدری یاسر عرفات وڑائچ، سماجی کارکن چوہدری شہزاد اکبر وڑائچ، طارق شیخ ایڈوکیٹ اوربی بی سی اپ ڈیٹ کے چیف ایڈیٹر مرزا ندیم بیگ کے دیگر افرادنے گجرات کے نواحی علاقے خوجیانوالی میں واقع ایلمنٹر ی سکول کا دورہ کیا۔سکول کے عملے نے وفد کا پر تپاک استقبال کیا۔سکول کے دورے کے دوران سارہ ولا بچیوں سے گھل مل گیئں اور ان سے بات چیت کی۔انہوں نے سکول سٹاف سے تعلیمی مشکلات کے بارے میں بات چیت کی۔ ,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,, ,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,, پاکستانی بچیوں کا نعرہ”بسکا کاتالونیہ،سارہ ولا فرط جذبات سے آبدیدہ ہو گئیں
گجرات(خصوصی رپورٹ) سپین کے صوبے کاتالونیہ کی ممبر پارلیمنٹ اور سپین کی امیگرنٹس دوست جماعت “آئی سی وی”کی رہنماء سارہ ولا گجرات کے نواحی گاوں خوجیانوالی میں سکول کے دورے کے دوران اس وقت آبدیدہ ہو گئیں جب سکول کی بچیوں نے اس کے سامنے “بسکا کاتالونیہ”یعنی کاتالونیہ زندہ باد کا نعرہ لگایا ۔بچیوں کی جانب سے “بسکا کاتالونیہ ” کے نعرے کے جواب میں سارہ ولا اور اُوگوکولاچو نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔ ,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,, ,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,, دورہ پاکستان کے تاثرات پریس کانفرنس میں بیان کرونگی،سارہ ولا
لاہور(خصوصی رپورٹ) سپین کے صوبے کاتالونیہ کی ممبر پارلیمنٹ اور سپین کی امیگرنٹس دوست جماعت “آئی سی وی”کی رہنماء سارہ ولا اورفیڈریشن دل بائیس کے سنیئر رہنماء اُوگو کولاچواپنا دورہ پاکستان مکمل کر کے لاہور سے بارسلونا پہنچ گئے۔پانچ روزہ دورے میں دونوں شخصیات نے سپین ایمبیسی سمیت مختلف پاکستانی اداروں،اہم حکومتی اور سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔بارسلونا روانگی سے قبل سارہ ولا اور اُوگو کولاچو کو لو شیر گروپ آف کمپنیز کے ڈائریکٹر اور میزبان وفد چوہدری یاسر عرفات وڑائچ،سماجی کارکن چوہدری شہزاد اکبر وڑائچ،فیڈریشن دل بائیس کے صدر سفیان یونس اوربی بی سی اپ ڈیٹ کے چیف ایڈیٹر مرزا ندیم بیگ نے الوداع کیا۔ائیر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے سارہ ولا نے کہا کہ میں پاکستان سے حسین یادیں لیکر جارہی ہوں اور عنقریب پریس کانفرنس کرکے اپنے دورہ کے بارے میں ہسپانوی اور کاتالان پر یس کو آگاہ کرونگی۔سارہ ولا نے کہا کہ میں پاکستانیوں کی مہمان نوازی سے بیحد متاثر ہوئی ہوں اور میں پاکستانیوں کو تحمل مزاج اور روداری قوم کے طور پر پایا ہے۔