ترجمان پاک فوج کی قومی ہاکی ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد

Asim Saleem Bajwa

Asim Saleem Bajwa

راولپنڈی (جیوڈیسک) ترجمان پاک فوج نے قومی ہاکی ٹیم کو خلاف شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے، آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو شکست دیکر شاندار کامیابی حاصل کرنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئیٹر پر قومی ٹیم کیلئے اپنے پیغام میں کہا وقت آگیا ہے کہ قومی کھیل ہاکی کی بحالی پر توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کوشش کرے گی تو قومی کھیل میں ماضی کا سنہری دور واپس لایا جا سکتا ہے۔