لاس اینجلس (جیوڈیسک) جیمز بونڈ ان دنوں اپنی نئے آنے والی فلم “اسپیکٹر” کے عکس بندی کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور ان کی اس فلم میں کیا ہوگا یہ سب ہیکرز نے عوام کو پہلے ہی بتا دیا۔
ایون پروڈکشن کے بینرزتلے بننے والی فلم “اسپیکٹر” میں جیمز بونڈ کو مرکزی کردار ادا کررہے ہیں لیکن ہیکرز نے فلم کا اسکرپٹ ہیک کرتے ہوئے اسے عام کردیا۔
جس پر فلم کے پروڈیوسر شدید مایوس ہیں۔ ایون پروڈکٹشن کی انتظامیہ نے ہیکرز کو متنبہ کیا ہے کہ اسکرپٹ کے جملہ حقوق برطانوی کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت محفوظ ہے اور اگر اسے عام کرنے کی کوشش کی گئی تو قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
دوسری جانب ہیکرز نے سونی کارپوریشن کے انتہائی محفوظ کمپیوٹرز کو ہیک کرتے ہوئے تمام اسکرپٹ چوری کیا جب کہ امریکا میں سونی کارپوریشن کے سرورز کو انتہائی محفوظ سمجھا جاتا ہے اور ہیکرز کی کارروائی پر کپمنی شدید پریشانی کا شکار ہے جب کہ کمپنی نے ہیکر کے طریقہ واردات کو جانچنے کے لئے بھی کام شروع کردیا ہے۔
فلم “اسپیکٹر” آئندہ برس 6 نومبر کو ریلیز ہونا تھی اور اس حوالے سے پروڈیوسر باربرا بروکولی اور ڈائریکٹر سیم مینڈس نے فلم کی شوٹنگ کے لئے مقامات، ٹائٹل اور کاسٹ پر کام بھی مکمل کرلیا تھا۔