انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے امجد علی اورمحمد توثیق پر ایک ایک میچ کی پابندی لگا دی

pakistani Hockey Team

pakistani Hockey Team

بھونیشور (جیوڈیسک) بھارت کی جانب سے پاکستان ہاکی کے خلاف کی جانے والی شکایت پر ہاکی فیڈریشن آف انٹرنیشنل نےامجد علی اورمحمد توثیق پر ایک ایک میچ کی پابندی لگادی جب کہ شفقت رسول کو وارننگ دی گئی۔

بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں شکست برداشت نہ ہوسکی اور میدان میں چت ہونے کے بعد عالمی تنظیم کے سامنے اپنا رونا لے کر پہنچ گیا۔

انڈین ہاکی فیڈریشن نے گرین شرٹس کے جشن کا اتنا برامنایا کہ وہ اس بات کو لے کر عالمی ہاکی فیڈریشن کے پاس پہنچ گئی اور وہاں پاکستانی کھلاڑیوں کی شکایت کی جس کے بعد ہاکی فیڈریشن آف انٹرنیشنل نے قومی ہیروز شفقت رسول، امجد حسین اور محمد توثیق کو انکوائری کے لئے طلب کیا اور پھر بیان لینے کے بعد امجد حسین اور محمد توفیق پر ایک ایک میچ کی پابندی لگادی جب کہ شفقت رسول کو وارننگ دی گئی جس پر ایک مرتبہ پھر بھارتی میڈیا اپنے روایتی زہریلے پروپیگنڈے پر اتر آیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول کا کہنا تھا کہ چھوٹی چھوٹی باتوں کو مسئلہ نہیں بنانا چاہیئے، کھیل کھیل ہوتا ہے جو کسی بھی وقت رنگ بدل سکتا ہے، جب کہ پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہنازشیخ نے اس حوالے سے تحریری طور پر انڈین ہاکی فیڈریشن سے معافی مانگ لی ہے۔