آتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان، دم گھٹنے سے 3 افراد بیہوش

Fire

Fire

لاہور (جیوڈیسک) کاہنہ میں کھلونے بنانے والی فیکٹری، فیصل ٹاؤن پان سگریٹ کی دکان میں آگ لگی مختلف مقامات پر آتشزدگی کے دوران لاکھوں کا سامان جل گیا جبکہ دھواں کے باعث دم گھٹنے سے تین افراد بیہوش ہوگئے۔

بتایا گیا ہے کہ کاہنہ کے علاقہ میں پلاسٹک کے کھلونے بنانے والی فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے چند ہی منٹوں میں پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا، ایک کمرے میں شدید دھواں جمع ہونے کے باعث 3 مزدوررحمت اورفضل وغیرہ بیہوش ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تینوں افراد کو باہر نکالا ۔فیصل ٹاؤن کیو بلاک میں پان سگریٹ کی دکان میں آگ لگنے سے قیمتی سامان جل گیا ۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا ۔