پٹرول کی قیمت میں کمی کے باوجود بسوں اور ویگنوں کے کرایوں میں کمی نہیں کی گئی، مسٹر شازل

Mr. Shazal

Mr. Shazal

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) پٹرول کی قیمت میں 2 مرتبہ کمی کے باوجود انٹر سٹی چلنے والی بسوں اور ویگنوں کے کرایوں میں کمی نہیں کی گئی۔ جس کی وجہ سے آئے روز بسوں اور ویگنوں میں مسافروں کے ساتھ ڈرائیور اور کنڈیکٹر حضرات کی منہ ماری ہوتی ہے۔ اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔

ان خیالات کا اظہار لیہ و کروڑ کے شہریوں مسٹر شازل ، جنید طارق و دیگر نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2 ماہ میں پیٹرول 25 روپے سستا ہوا ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی ہونی چاہیئے لیکن حکومت کی جانب سے ہدایات کے

باوجود ٹرانسپورٹ پر غریب عوام سے سابقہ روٹین کے مطابق اضافی کرایا لیا جا رہا ہے۔ اگر کنڈیکٹر اور ڈرائیور حضرات کرایا کم لینے کا کہا جاتا ہے تو وہ لڑنے کی حد تک آجاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر حکومت کو کرایوں میں کمی کرنی ہے تو اپنی حکومت گاڑیاں چلائے۔ ہم اپنی گاڑیوں ، ویگنوں اور بسوں پر اپنی مرضی کا کرایا لیں گے۔

انہوں نے عوام کے ساتھ اس ناانصافی پر ڈی سی او رانا گلزار اور سیکریٹری آر ٹی اے محسن ریاض سمیت اعلیٰ حکام سے کرایوں میں فی الفور کمی کا مطالبہ کیا ہے۔