انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل میاں نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد بجلی 2 روپے 32 پیسے فی یونٹ سستی کرنے پر اظہار خیال

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (خصوصی رپورٹ) انجمن تاجران منٹگمری بازا ر کے صدر حافظ طاہر جمیل میاں نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد بجلی 2 روپے 32 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کے حکومتی فیصلے کو انتہائی بروقت اور کروڑوں کم وسائل والے پاکستانیوں کی مشکلات میں کمی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف سے اپیل کی کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک کیا جائے تاکہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں حقیقی کمی اورسبزی و فروٹ منڈیوں ‘ غلہ منڈیوں اور اتوار بازاروں میں بھی بجلی و پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے اثرات نظر آئے لگیں

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں گزشتہ دس برس کے بعد سب سے نچلی سطح پر پہنچ چکی ہیں اس لیے کھلی مارکیٹ میںچینی 47 روپے کلو کی سطح پر واپس اور یوٹیلٹی سٹورز پر یہ 45 روپے کلو فراہم کی جائے صرف یہی نہیں بلکہ دالیں صابن اور دیگر اشیائے ضروری بھی سستی کرائی جائیں۔ حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا کہ اگست سے پیپسی کولا کوکاکولا اور دیگر مشروبات بنانے والی بیوریج کمپنیاں ریگولر بوتل سستی کرچکی ہیں مگر عام دکاندار 250 ملی لیٹر کی بوتل 20 روپے کی بجائے 25 روپے فی بوتل فروخت کررہے ہیں جو صارفین کی جیبوں پرڈاکے کے مترادف ہے تاجر راہنما نے آئی ڈی پیز کو بھی بجلی کی قیمتیں مزید کم کرنیکی اپیل کی ہے۔