گرین ٹاؤن چوکی اے ایس آئی احمد نواز نے چارج سنبھال لیا

Gujrat

Gujrat

گجرات (علی بھٹی سے) انچارج گرین ٹاؤن چوکی اے ایس آئی احمد نواز نے چارج سنبھالتے ہی منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ‘ اور بھاری مقدار میں 2890گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق کرائم فائٹر اے ایس آئی احمد نواز نے مخبر کی اطلاع پر دوران ناکہ بندی کر کے ملزم شکیل عرف طوطا سے 1270گرام ہیروئن اور بلائول عرف باڈوا ‘ سے 550گرام ہیروئن برآمد کر لی جبکہ ایک اور کارروائی کرتے ہوئے اے ایس آئی احمد نواز نے بولے ناکہ پر علی حسن سے ناجائز 30بور پسٹل اور قیصر سنہرا سے 450گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

اس موقع پر اے ایس آئی احمد نواز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی علاقہ میں جرائم کا خاتمہ کر کے دم لوں گا ‘ منشیات فروشوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ‘ اور اپنے علاقہ کو امن کا گہوارہ بنا دوں گا۔