بینظیر بھٹو کی برسی کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس

Benazir Bhutto

Benazir Bhutto

لاڑکانہ (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن بینظیر بھٹو کی 7 ویں برسی 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش بھٹو میں منا نے کے سلسلے میں پی پی پی سٹی لاڑکانہ کے صدر آفتاب نیک محمد بھٹو کی زیر صدارت پیپلز سیکریٹریٹ کینیڈی مارکیٹ میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں سٹی کے مختلف یونٹس کے صد ور اور جنرل سیکریٹریز نے شرکت کی

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 27دسمبر سے قبل لاڑکانہ شہر میں پینا فلیکس، پوسٹرز، بینرز اور پارٹی پرچم لگائے جائیں گے، افتاب نیک محمد بھٹو نے کہا کہ برسی کے موقع پر ملک بھر سے آنے والوں کے استقبال کے لئے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ بھی لگائے جائیں گے، اجلاس میں جنرل سیکریٹری محمد اسلم شیخ، عبدالستار کھوڑو، محمد امین شیخ، ممتاز کھوکھر، ایڈووکیٹ سعید احمد شیخ، خالد بھٹو، غلام عباس کیہر اور دیگر بھی موجود تھے۔