راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں اسلحہ کی نوک پر لوٹنے کی دو وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے کے طلائی زیورات سے محروم کردیا گیا۔ واقعات کے مطابق تھانہ ویسٹریج پولیس کو علی اصغر نے بتایاکہ اسکی بیٹی لین نمبر سات سے گھر آرہی تھی کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے اسلحہ کی نوک پر اس سے دو کڑے اور دو انگوٹھیاں اتروا لیں
پرس چھین کر فرار ہوگئے جسمیں موبائل اور سات ہزار روپے کی نقدی ودیگر کاغذات موجود تھے، تھانہ ایئرپورٹ پولیس کو افتخار نے بتایاکہ اسکی گھریلو ملازمہ شکیلہ آٹھ تولے کے طلائی زیورات لے کر فرار ہوگئی ہے، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔