میامی بیچ پر ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے دوڑ لگا کر سب کو حیران کر دیا

Serena Williams

Serena Williams

فلوریڈا (جیوڈیسک) عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے دوڑ لگا کر اپنے شائقین کو حیران کر دیا۔

فلوریڈا میامی بیچ پر دنیائے ٹینس کی ملکہ سرینا ولیمز نے چیرٹی کے لیے ایک خصوصی ایونٹ میں دوڑ لگائی۔ امریکی سٹار نے پانچ کلومیٹر کا فاصلہ مکمل کر کے خوب چندہ جمع کیا۔

اٹھارہ بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن سرینا ولیمز نے ریس کے اختتام پر کہا کہ چندے سے اکٹھی ہونیوالی رقم کو دہشت گردی میں ہلاک ہونیوالوں کے متاثرین کی مدد کی جائے گی۔

سرینا ولیمز کی ایک بہن 2003 میں دہشت گردی کا نشانہ بن کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی تھیں ۔ اس موقع پر ان کی بڑی بہن وینس ولیمز بھی موجود تھیں جو مداحوں میں خوب ہلہ گلہ کرتی رہیں۔