بھمبر کی خبریں چوہدری خالد خسین سے 15/12/2014

Akram Sobhani Memorial Cricket Tournament

Akram Sobhani Memorial Cricket Tournament

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) لاہور میں تحریک انصاف کی کال پر لاہوریوں نے کامیاب پہیہ جام ہڑتال کر کے میاں نواز شریف سے اپنی نفرت کا اظہار کر دیا ہے لاہور تحریک انصاف کا قلعہ بن چکا ہے تبدیلی کا راستہ روکنا اب کسی کے بس کی بات نہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع بھمبر کے راہنمائوں چوہدری آصف حسین ایڈووکیٹ، چوہدری عابد محمود، یاسر رزاق ، حامد ناصر ، اکمل گجر ، عمر لطیف ایڈووکیٹ، وقاص ظفر نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے پر امن احتجاج کر کے لاہور کو مکمل طور پر بند کر کے ثابت کر دیا ہے کہ تحریک انصاف پر امن جماعت ہے اور لاہور تحریک انصاف کے چاہنے والوں کا قلعہ ہے کل تک جو لوگ لاہور کو اپنا مضبوط قلعہ سمجھتے تھے آج لاہور ان کے ہاتھ سے نکل گیا ہے پاکستان کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور گذشتہ 67 سالوں سے استحصالی نظام سے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں پاکستان کے عوام نے تحریک انصاف کے تبدیلی کے نعرے کو سپورٹ کیا یہی بات ہے کہ تحریک انصاف کا آزادی مارچ ہو، دھرنا ہو، جلسہ ہو، جلوس ہو ، احتجاج ہو یا پہیہ جام ہڑتال ہو پاکستانی عوام نے بھر پور شرکت کر کے انہیں کامیاب بنا کر عمران خان پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ لاہور میں مکمل طور پر پہیہ جام ہڑتال کرنے پر ہم تحریک انصاف اور لاہوریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی عمران خان کی کال پر لبیک کہتے ہوئے ہر کال کو کامیاب بنائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) یونین کونسل افتخار آباد جنوبی کے گائوں اپر بانیاں کے درجنوں افراد پیپلز پارٹی چھوڑ کر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس میں شامل اور آئندہ الیکشن میں مرزا محمد شفیق جرال سابق وزیر حکومت کی حمایت کا اعلان اس سلسلہ میں حاجی محمد یونس کے گھر ایک میٹنگ ہوئی جس میں حاجی محمد یونس، حاجی عبدالقیوم، راجہ محمد یوسف ، راجہ محمد آصف ، راجہ ظہیر احمد، راجہ محمد رمضان نے اپنے ساتھیوں اور کنبہ سمیت پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر مسلم کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے آئندہ الیکشن میں مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کی حکومت نے مہاجرین 1965 کو آباد کیا اور مرزا محمد شفیق جرال کی کوششوں سے سردار عتیق احمد خان سابق وزیراعظم نے مہاجرین کو حقوق ملکیت دئیے بہملی کا نظام درست کیا سڑکیں پختہ کیں اور شفیق جرال نے شرافت اور رواداری کی سیاست کو فروغ دیا اس موقعہ پر محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ مرکزی چیف آرگنائزر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرس اور سابق وزیر حکومت نے نئے شامل ہونیوالوں کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کے ادوار میں حلقہ برنالہ اور بالخصوص افتخار آباد میں بے شمار ترقی ہوئی مہاجرین کو حقوق ملکیت ملے سڑکیں پختہ ہوئیں بہملی کا نظام درست ہوا میں نے رواداری ، شرافت اور تعمیر و ترقی کی سیاست کو فروغ دیا جسکی وجہ سے لوگ میرے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ریاستی وقار کو بلند کرنے کیلئے تعمیر و ترقی کیلئے تحریک آزادی کو فروغ دینے کیلئے مسلم کانفرنس کا مضبوط ہونا ہے مجاہد اول سردار محمد عبدالقدیر خان کی سر پرستی اور سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں مسلم کانفرنس مضبوط ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ نئے شامل ہونے والوں کا بھر پور خیال رکھا جائیگا مسلم کانفرنس منظم اور مضبوطی کے ساتھ اس حلقہ میں الیکشن میں حصہ لے گی اور اس حلقہ میں اکثریت کے ساتھ الیکشن جیتے گی اس موقع پر چوہدری محمد ارشاد آسی ایڈووکیٹ، مرزا شاہد خلیل، راجہ محمد رشید ، راجہ منیر حسین نے بھی نئے شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ٹھیکیدار اکرام سبحانی مرحوم انسان دوست شفیق مہربان اور غریب پرور انسان تھے علاقے کیلئے ان کی گراں قدر سیاسی و سماجی خدمات ہیں صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کا فروغ نا گزیر ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما چوہدری سلیمان یونس درائیاں نے کانگڑہ میں اکرام سبحانی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار اکرام سبحانی مرحوم اچھا انسان دوست تھا جس نے کم عمری میں ہی بڑا نام کمایا مختصر سی زندگی میں علاقے کی تعمیر و ترقی اور لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا سیاسی و سماجی بھر پور کردار ادا کیا مرحوم کی یاد میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کر کے نوجوانوں نے ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ صحت مندانہ سر گرمیاں صحت مند معاشرے کے قیام کے فروغ میںاہم کردار ادا کرتی ہیں تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ کھیل بھی ضروری ہے انسان کو تندرست رہنے کیلئے کھیل کے میدان کو آباد کرنا پڑتا ہے اور وہیں ملک کے کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں کھیل میں ہار اور جیت سے انسان میں برداشت اور صبر کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے ہمیں نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے ان کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا انہوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی کیلئے 15 ہزار رپوے فائنل جتنے والی ٹیم کیلئے 5 ہزار روپے اور رنر اپ ٹیم کیلئے 3 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا جبکہ تقریب کے اختتام پر سلیمان یونس، صدر کشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل ، چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ نے فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایہ میں کمی کے اعلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائیگا کرایہ نامہ سے زائد کرایہ وصول کرنے اور بغیر روٹ کے گاڑیاں چلانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا غیر قانونی اڈے بھی ختم کیے جائینگے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بھمبر ارشد محمود جرال نے ضلع بھمبر کے ٹرانسپورٹروں اور ضلعی انتظامیہ کی کرایوں کے تعین کے حوالے سے بلائی گئی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ٹرانسپورٹروں کے نمائندوں ، ضلعی اور تحصیل انتظامیہ ، تاجروں اور صحافیوں کے نمائندوں نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں واضح کمی کی ہے جس کا فائدہ عام آدمی کو ملنا چاہیے ضلع بھمبر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کے فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا کرایوں میں کمی سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا انہوں نے کہا کہ ضلع بھمبر کے اندر قائم غیر قانونی اڈوں کو ختم کیا جائیگا بغیر روٹ اور نان کسٹم گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی کرایہ نامہ کو اڈوں اور گاڑیوں کے اندر آویزاں کیا جائیگا اور اس پر شکایت کی صورت میں انتظامیہ کے فون نمبر بھی درج ہونگے اڈوں کے اوپر مسافروں کی ضروری سہولیات کو اڈہ مالکان یقینی بنائے جگہ جگہ اڈے قائم کرنے کی اجازت نہ دینگے ٹریفک پولیس ٹریفک قوانین اور کرایہ اجلاس میں ایس ایس پی بھمبر چوہدری منیر حسین،اسسٹنٹ کمشنر بھمبر راجہ طارق ، چوہدری غلام محی الدین ، ٹرانسپورٹر کرنل عبدالغنی نور، حامد مہندی ، راجہ محمد اقبال ، صدر انجمن تاجران بھمبر ، ڈاکٹر عبدالشکور ، خالد پرویز بٹ، حاجی عبداللہ ، مرزا محمد اجمل جرال ، چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) میونسپل کمیٹی بھمبر میں نئے تعینات ہونے والے ایڈمنسٹریٹر راجہ شاہد انور کل اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے موصوف کو ایک بڑے جلوس کی شکل میں میونسپل کمیٹی کے دفتر میں لایا جائیگا تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین بلدیہ بھمبر راجہ محمد انور مرحوم کے بڑے صاحبزادے اور سابق صدر ریاست راجہ محمد ذوالقرنین خان کے قریبی ساتھی راجہ شاہد انورکل میونسپل کمیٹی بھمبر کے ایڈمنسٹریٹر کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے موصوف کو چند دن قبل میونسپل کمیٹی بھمبر کا نیا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا ہے چارج سنبھالنے کے موقع پر موصوف کو سیاسی و سماجی کارکنوں، سول سوسائٹی اور عزیز و اقارب ایک بڑے جلوس کے ہمراہ میونسپل کمیٹی کے دفتر لائینگے جہاں موصوف اپنے عہدے کا چارج سنبھالینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) PYO آزاد کشمیر کے مرکزی ممبر وسنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی عمر ریاض ساگر نے کہا کہ بھمبر پیپلز پارتی کا گڑھ ہے مگر حکومت وقت بھمبر میں پارٹی کارکنوں کے ساتھ 3 سالوں سے نا انصافی کر رہی ہے جس سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں مایوسی پائی جاتی ہے جن لوگوں نے پیپلز پارٹی کے پرچم کو سنبھالا اور پارٹی کے قربانیاں دیں قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ کے مشن کو بھمبر کے کونے کونے میں پہنچایا ان کو نظر انداز کرتے ہوئے مسلم کانفرنس اور مسلم لیگ نون کے ووٹرز کو نوازا جا رہا ہے PYO کے کارکنان اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور حکومت کو یہ بات آگاہ کر دینا چاہتے ہیں کہ ایسی تعیناتیوں کو فی الفور مسترد کیا جائے اور کارکنان پیپلز پارٹی کی حوصلہ افزائی کی جائے انہوں نے کہا کہ اگر کارکنان پیپلز پارٹی کی حوصلہ افزائی نہ ہوئی تو کارکنان احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے اور مرکزی قیادت کو آزاد کشمیر حکومت کی ضلع بھمبر کے کارکنوں کے ساتھ نا انصافی کو بے نقاب کرینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٍبھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلعی انتظامیہ اور ٹرانسپورٹر کرایہ نامہ سے بے خبر بے حسی کی انتہاء ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں جبکہ ضلعی انتظامیہ اور ٹرانسپورٹر سے برنالہ میں میرپور اور بھمبر سے راولپنڈی کا کرایہ پوچھا تو ضلعی انتظامیہ اور ٹرانسپورٹر ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ گئے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال نے ضلع بھمبر کے مختلف روٹس پر کرایوں کے تعین کے حوالے سے میٹنگ بلائی تھی جس میں ضلع بھمبر کے ٹرانسپورٹروں ضلعی اور تحصیل انتظامیہ ، تاجروں اور صحافیوں نے شرکت کی اجلاس کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب ڈپٹی کمشنر نے برنالہ سے میرپور اور بھمبر سے راولپنڈی کے کرائے کے متعلق پوچھا تو ٹرانسپورٹر ، ضلعی اور تحصیل انتظامیہ ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ گئے ٹرانسپورٹر ، ضلعی انتظامیہ کے آفیسران اور تحصیل انتظامیہ کے آفیسران اور سول سوسائٹی سمیت کسی کو کرائے کے متعلق خبر نہ تھی جو ٹرانسپورٹروں اور انتظامیہ کی بے حسی کی انتہا تھی جس پر میٹنگ میں موجود تمام افراد ہکے بکے رہ گئے جو لاعلمی اور بے حسی کی انتہاء ہے۔