قاہرہ (جیوڈیسک) مصر میں عدالتی حکام نے گذشتہ سال اگست میں ہونے والے مظاہروں کے دوران سرکاری عمارتوں پر حملوں کے الزام میں 439 افراد پر فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان افراد کے مقدمات صدر عبدالفتح السیسی کی جانب سے سرکاری اثاثوں کو نشانہ بنانے والے عام شہریوں پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کی اجازت کے فرمان کے بعد فوجی عدالتوں کو بھیجے گئے ہیں۔ 439 اسلام پسند ملزمان میں سے 300 کا تعلق جنوبی صوبے منیا سے ہے جبکہ باقی دریائے نیل کے کنارے واقع صوبے بہیرہ سے تعلق رکھتے ہیں۔