آئی ایم ایف سے رقم ملنے کی یقین دہانی، انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا

Dollar

Dollar

اسلام آباد (جیوڈیسک) سکوک بانڈ کی رقم ملنے اور آئی ایم ایف سے رقم موصول ہونے کے امکان کے باعث انٹر بنک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا، کاروبار کے دوران روپیہ چالیس پیسے مضبوط ہوا۔

سٹیٹ بنک کے اعداد و شمار کے مطابق انٹر بنک مارکیٹ میں ایک روز قبل ڈالر سو روپے، ساٹھ پیسے کی سطح پر موجود تھا جو کاروبار کے دوران سو روپے، بیس پیسے کی سطح پر آگیا۔

ماہرین کے مطابق سترہ دسمبر کو آئی ایم ایف سے ایک ارب دس کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے جس سے زرمبادلہ کے ذخائر مزید بہتر ہوں گے۔