کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے ضلع کورنگی میں علاقائی ترقی اور بلدیاتی مسائل کے خاتمے کے لئے علاقائی نگرانی کا موثر نظام قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بلدیہ کورنگی کے تمام زونز کے محکماجاتی سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ عوامی شکایات کے ازالے کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے۔
انہوں نے کہاکہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی میں صاف ستھرا سرسبز اور مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جائیگا ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ شاہ فیصل ،لانڈھی اور کورنگی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیاتی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر تمام زونز کے محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے علاقائی سطح پر بلدیاتی مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی مسائل کے خاتمے کے لئے محکمانہ کار کردگی کو مزید بہتر بنا ئیں اور علاقائی سطح پر درپیش بلدیاتی مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنا ئیں انہوں نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ علاقائی نگرانی کے۔
ذریعے عوامی شکایات کو بروقت حل کیا جائے اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے کہاکہ تمام زونز کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے ازالے کے لئے ٹھوس حکمت عملی اپنانے اور علاقائی سطح پر بلدیاتی مسائل بروقت حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی وزیر بلدیات کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کے تحت منعقدہ کھلی کچہری میں عوام کی جانب سے پیش کئے جانے والے بلدیاتی مسائل فوری حل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے کہاکہ کھلی کچہری کے انعقاد سے نہ صرف بلدیاتی مسائل بلکہ عوام کو درپیش دیگر بلدیاتی مسائل کا تدارک بھی ممکن ہوسکے گا۔