صحافی تمام جماعتوں کے جلسوں کی ذمہ دارانہ کویج کرتے ہیں۔ جن پر بلا جواز حملے انتہائی افسوسناک ہیں۔ طارق پہاڑ

Tariq Mehmood

Tariq Mehmood

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) صحافی تمام جماعتوں کے جلسوں کی ذمہ دارانہ کویج کرتے ہیں۔ جن پر بلا جواز حملے انتہائی افسوسناک ہیں۔ صحافیوں پر حملوں کی پرزار مذمت کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار معروف صحافی طارق پہاڑ ، زاہد عارفی ، مسٹر شازل ، آیت اللہ نیازی ، ملک جاوید اقبال ، محمد حسن طارق و دیگر نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافی اپنی ذمہ داری ادا کرنے کیلئے تمام جماعتوں کے جلسوں کی بلا امتیاز کوریج کرتے ہیں۔

جن پر بلا جواز حملے انتہائی افسوس ناک ہیں۔ جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کچھ لوگوں کے معاملات طالبان کے سات ہیں تو اس میں کارنوں اور ورکروں کا کوئی قصور نہیں۔ صحافی برادری اس قسم کی حرکات کو برداشت نہیں کرے گی۔