کراچی میں پولیس کا 3 ٹارگٹ کلرز سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

Accused

Accused

کراچی (جیوڈیسک) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 3 ٹارگٹ کلرز سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایس پی گلبرگ کے مطابق پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 3 ٹارگٹ کلرز سمیت سنگین جرائم میں ملوث 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی گلبرگ نے دعویٰ کیا کہ ٹارگٹ کلرز نے 50 افراد کے قتل کیا اعتراف کیا ہے جن میں سیاسی کارکنان اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جب کہ ملزمان نے 30 نومبر کو موبائل پر فائرنگ کرکے پولیس افسر کو بھی قتل کیا تھا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔