ن لیگی ایم این اے سلمان حنیف کی غنڈا گردی کے خلاف اہل لکھنیکے دس بجے فیروز پور روڈ بلاک کریں گے

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ن لیگی ایم این اے سلمان حنیف کی غنڈا گردی کے خلاف اہل علاقہ دس بجے فیروز پور روڈ بلاک کریں گے، تفصیلات کے مطابق ن لیگی ایم این اے سلمان حنیف کی گورنمنٹ ہائی سکول لکھنیکے کے ہیڈ ماسٹر محمد سعید کے ساتھ بد تمیزی اور طلباء پر تشدد کے خلاف اہلیان علاقہ آج بروز منگل صبح دس بجے فیروز پور روڈ بلاک کریں گے۔

ن لیگی ایم این اے سلمان حنیف کی غنڈا گردی کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا جس میں پرائیوٹ سکولوں کے طلباء اساتذہ کے علاوہ علاقہ کی سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندے بھی بڑی تعداد میں شرکت کریں گے، یاد رہے چند روز قبل گائوں کے معززین علاقہ کی طرف سے بلائے گئے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ایم این اے سلمان حنیف گائوں کے سامنے ہیڈ ماسٹر محمد سعید سے معافی مانگے بصورت احتجاجِِ روڈ بلاک کریں گے۔