غزہ : حماس کی اپنے نئے ڈرون کی نمائش، اسرائیل پریشان

Drone Exhibition

Drone Exhibition

غزہ (جیوڈیسک) غزہ میں حماس نے مقامی سطح پر تیار کردہ ابابیل نامی ڈرون کی نمائش کی۔ پارٹی کے 27ویں یوم تاسیس کے موقع پر ڈرون کی نمائش اور پرواز کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

ڈرون کی تیاری سامنے آنے کے بعد اسرائیل کو پریشانی لاحق ہو گئی ہے اور اسے خدشہ ہے کہ حماس طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل بھی بنا سکتی ہے۔

ڈرون کی پرواز کے موقع پر صہیونی فضائیہ الرٹ ہو گئی اور اس کے طیارے سرحدی علاقے میں پروازیں کرتے رہے اور بعد ازاں واپس لوٹ گئے۔

یوم تاسیس پر حماس کے اہلکاروں نے اپنی فوجی طاقت کا مظاہرہ بھی کیا۔