ریاضی کا عالمی مقابلہ، 14 سالہ فلسطینی بچی نے میدان مار لیا

Dania

Dania

الخلیل /سنگاپور (جیوڈیسک) سنگاپور میں2014 کا ذہنی ذہانت اور ریاضی کا عالمی مقابلہ ہوا، جس میں 14 سالہ فلسطینی بچی دانیا الجعبری نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

دانیا الجعبری نے ریاضی کے 230 سوالات صرف 8 منٹ میں حل کر کے سب کو حیران کر دیا، دوسرے نمبر پر ایمن نشویہ نامی لڑکی رہی جس نے 8 منٹ میں 180 سوالات حل کئے۔

مقابلے میں 15 ملکوں کے 1500 طلبا وطالبات شریک ہوئے تھے۔