کندھ کوٹ میں نجی بنک کے جنرل منیجر رضوان دوسانی لاپتہ

Larkana

Larkana

کندھ کوٹ (جیوڈیسک) کندھ کوٹ میں نجی بنک کے جنرل منیجر رضوان دوسانی لاپتہ ہو گئے۔

پولیس کے مطابق نجی بنک لاڑکانہ کے ریجنل جنرل منیجر رضوان دوسانی گزشتہ روز کندھ کوٹ میں برانچ کے معائنے کے لئے گئے تھے۔

اہل خانہ نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا کہ رضوان دوسانی سے گزشتہ روز دوپہر12 بجے آخری بار موبائل فون پر رابطہ ہوا تھا۔ لیکن اسکے بعد سے وہ فون نہیں اٹھا رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل فون ٹریس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جلد نے انھیں بازیاب کرا لیا جائے گا۔