سرگودھا (جیوڈیسک) ریجنل پولیس آفیسر احمد اسحاق جہانگیر نے سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر کے اضلاع میں کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقاریب کے علاوہ غیر ملکی ڈپلومیٹ مشنز، چرچز سٹاف، کرسچین مشنریز اور این جی اوز کے عملہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ڈی پی او ز کو خصوصی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے
کہ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیلئے ضلعی پولیس کے علاوہ حساس ادارے سمیت کوئیک رسپانس فورس اور انٹی ٹیرر سٹ فورس کا عملہ بھی الرٹ رکھا جائے اور چرچز کے قرب و جوار کے علاقوں کا خصوصی گشت شروع کر دیا جائے۔