چین : بے گناہ کو 18سال قبل پھانسی دینے پر عدالت کی والدین سے معافی

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں ایک بے گناہ کو 18سال قبل پھانسی دئیے جانے پر عدالت نے والدین سے معافی مانگ لی ہے۔ گزشتہ روزشمالی چین کی عدالت نےاعلان کیا کہ Huugjilt معصوم اور بے گناہ ہے۔

عدالت کے صدر نے اس کے والدین سے معافی مانگی۔ چینی عدالت نے 18 سال قبل ایک نوجوان Huugjilt کو قتل اور ریپ کے مقدمے میں62 دن کے اندر پھانسی کی سزاسنائی تھی۔

تاہم 2005 میں ایک سیریل کلر اور ریپسٹ کو گرفتار کیا گیا جس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ کیس کی دوبارہ سماعت میں Huugjilt کو بے قصور پایاگیا۔